جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اور آصف زرداری ڈوب رہے ہوں، لائف جیکٹ ایک ہو، آپ کسے دیں گے؟ عمران خان کے کزن کے جواب نے پوری قوم کو حیران کر دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی سے دلچسپ سوال، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام عمران خان کے کزن اور مسلم لیگ (ن) اور شریف برادران کے دیرینہ ساتھی ایم پی اے انعام اللہ نیازی نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ انعام اللہ نیازی نے اپنی سیاست کی ابتدا مسلم لیگ (ن) سے کی اور میاں نواز شریف کے پہلے دور حکومت میں ممبر قومی اسمبلی ہونے کے علاوہ اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔

ان کا شمار میاں نواز شریف کے انتہائی معتمد ساتھیوں میں ہوتا تھا لیکن شریف برادران سے اختلافات کی بناء پر وہ مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، مگر وہ تحریک انصاف میں بھی زیادہ عرصہ نہ گزار سکے، انہوں نے چند ماہ بعد دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت کر لی۔ نجی ٹی وی چینل کے میزبان واسع چوہدری نے انعام اللہ نیازی سے سوال کیا کہ نیازی صاحب اگر آپ کھلے سمندر میں کشتی میں سوار ہوں اور آپ کے سامنے دو افراد ڈوب رہے ہوں اور وہ افراد آصف زرداری اور عمران خان ہوں اور آپ کے پاس صرف ایک لائف جیکٹ ہو تو آپ کس کی جان بچانا پسند کریں گے اور یہ لائف جیکٹ کسے دیں گے؟ اس سوال کے جواب میں انعام اللہ نیازی نے سوچ بچار کے بغیر فوراً جواب دیا میں یہ لائف جیکٹ عمران خان کو ہی دوں گا۔ انعام اللہ نیازی کی یہ بات سن کر پروگرام کے ہوسٹ اور حاضرین نے حیرانی کا اظہار کیا۔ واسع چوہدری نے ان سے سوال کیا کہ سیاسی مخالفت کے باوجود آپ ایسا کیوں کریں گے؟ تو انعام اللہ نیازی نے جواب میں کہا کہ آصف علی زرداری جیسے چور سے میرا کیا لینا دینا، عمران خان سے سیاسی اختلاف سہی مگر وہ ایک لیڈر اور ایک بیش قیمت ہیرا ہے اور پھر وہ میرا اپنا خون بھی ہے۔ عمران خان کو میں اپنی آنکھوں کی سامنے موت کے منہ میں جاتا کیسے دیکھ سکتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…