بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف جمہوری جدوجہد کا ایک ’’سمبل‘‘ ہیں‘پرویز ملک

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف جمہوری جدوجہد کا ایک ’’سمبل‘‘ ہیں 17 ستمبر کو انشاء اللہ شیر ہی جیتے گااور ہر طرف شیر ہی بولے گا ، اور عوام کا فیصلہ ماننا پڑے گا، این اے 120میں مذہبی اور دیگر تنظیوں کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کی حمایت شیر اور جمہوریت کی فتح کی علامت ہے،پارٹیوں

م اختلاف رائے ہی جمہوریت ہیں ، پہلے بھی مخالفین کو شکست دی تھی ضمنی الیکشن میں پہلے سے زیادہ مارجن سے جیتیں گے، قومی منصوبوں پر سیاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں، مکے پی کے میں عوام ڈینگی سے مررہے ہیں اور مخالفین لندن میں عیاشیوں میں مصروف ہیں،مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے عزم او رجذبے کے سا تھ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام نے پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اس پر پورا اترے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غزالی سلیم بٹ،میاں مرغوب، سید توصیف شاہ ، بلال یٰسین،جامد ظہور،ڈپٹی میئرز نذیر خان سواتی،میاں طارق، اظہر فاروقی،ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان،رانا احسن شرافت اور چوہدری عبدالمجید نمبردار سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے گئے ہیں۔،برداشت، تحمل اور بردباری کے جذبات کو فروغ دیکر ہی پاکستان کو امن کا گہوارہ اور ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنارکیاجاسکتا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی اورمحروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…