اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

حکو مت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا عمل مسلسل جاری رکھا ہوا ہے ،چودھری محمد یٰسین

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

مظفرآبار(این این آئی)آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یٰسین نے کہاہے کہ حکو مت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا عمل مسلسل جاری رکھا ہوا ہے ۔ بجٹ اجلاس میں حکومت نے اس بات کی گارنٹی دی تھی کہ وہ آئندہ اپوزیشن اراکین اسمبلی کو حکومتی ممبران کے برابر فنڈز دی گی اور ہمارے حلقوں میں کسی بھی ہارے ہوئے شخص کو کوئی فنڈز نہیں دی گی ۔ لیکن حکومت مسلسل اپنے وعدوں

سے انحراف کررہی ہے ۔ وہ آج یہاں قانون ساز اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں حکومت نے ہمارے ساتھ وعدہ کیاتھا کہ اپوزیشن کے تمام ممبران کو حکومتی ممبران کے برابرفنڈز دیں گے ۔ لیکن حکومت نے اپنے وعدے سے انحراف کرتے ہوئے اس باربھی ہارے ہوئے افراد کے ذریعے ترقیاتی فنڈز دئیے جارہے ہیں ۔ جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود اسمبلی کا ماحول خراب کرناچاہتی ہے ۔ اپوزیشن کی یہ کوشش ہے کہ اسمبلی کا ماحول بہتر رہے ۔ لیکن حکومت اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماررہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی کابینہ کمیٹی نے اپوزیشن کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ۔ ان وعدوں کو پورا کیاجائے ۔ اور اسمبلی کا ماحول خراب نہ کیاجائے۔ قبل ازیں انہوں نے ایک قرارداد کے ذریعے برما میں ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ میانمار میں جاری روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور ظلم وستم کی داستانیں اب زبان زد عام ہے ۔ برما حکومت کی سرپرستی میں جس طرح مسلمانوں کے علاقوں میں بچوں، خواتین اور مردوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ ایک عالمی انسانی سانحہ کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ یہ ایوان مسلمان ودیگر اقلیتوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ میانمار

کی اقلیتوں پر ہونے والے ظلم وستم کانوٹس لے۔ یہ ایوان اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر انسانی حقوق کی علمبردار انسانی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ میانمار میں انسانی المیے کو روکنے کیلئے اپنااثر ورسوخ استعمال کرے۔ یہ ایوان اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پرمسلسل غیر انسانی تشدد، قتل اور نسل کشی کی بھی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس روش کو ترک کروانے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرے ورنہ ایسے المیے امن کیلئے خدشے بنے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…