اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

آئی جی خیبرپختونخو انے 14اسسٹنٹ گریڈکلرکس اور سٹینو گرافروں کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر ترقی دیدی

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں14اسسٹنٹ گریڈکلرکس اور سٹینو گرافروں کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر ترقی دی ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیاگیا۔ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقدہ ہوا تھا۔ جسمیں اسسٹنٹ گریڈ کلرکوں اور سٹینو گرافروں کی آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر ترقی پانے کے لیے کیسوں کا جائزہ

لیا گیا تھا۔ اجلاس میں14اسسٹنٹ گریڈ کلرکوں اور سٹینو گرافروں کی ترقی کے سفارشات منظوری کے لیے آئی جی پی کو بھیجوا دی گئی تھیں۔ آئی جی پی نے کمیٹی کی سفارشات کی آج باقاعدہ منظوری دی جس کی روشنی میں اسسٹنٹ گریڈ کلروں اور سٹینوگرافروں کی ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا جو فوری طور پر نافذالعمل رہے گا۔ اسسٹنٹ گریڈ کلرکس /سٹینوں گرافروں سے آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں عماد الدین، محمد عمران، محمد طارق، ریاض محمد، احمد غنی، محمد ظاہر شاہ، امجد علی، عالمزیب، وحید جان، رحمت اللہ، ساجد حسین شاہ، عبدالبشیر، فضل سبحان اور ماصل خان شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…