برمنگھم(این این آئی)پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور نوبل انعام حاصل کرنے والی 10 بین الاقوامی شخصیات نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی سمیت نوبل انعام حاصل کرنے والی 10 بین الاقوامی شخصیات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کھلا خط لکھا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری
طور پر روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔اس خط میں لکھا گیا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ اس بات پر ہے کہ سلامتی کونسل اس بحران کو ختم کرنے اور خطے میں قیام امن کے لیے کیا کردار ادا کررہا ہے۔یہ خط ایک ایسے موقع پر لکھا گیا ہے جب روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے والا ہے۔