جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

معروف عالم دین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد( این این آئی) جماعت اہل سنت کے جواں سال خطیب اور عالمی تنظیم اہل سنت صوبہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید علی ذوالقرنین شاہ نقوی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر38برس تھی۔گزشتہ روز مرحوم کو اچانک بخار ہوا ان کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا اور نازک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم نے اپنی مختصر سی زندگی میں ملک کے طول و عرض میں اپنی خطابت کا سکہ منوایا۔ مرحوم کی نماز جنازہ یہاں کچہری روڈ حافظ آباد میں ادا کی گئی جس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ ، ان کے مریدین کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو بڑے قبرستان ریلوے لائن والے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم پیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی اور پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی کے بھانجے اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ضلعی صدر سید برہان حیدر شاہ نقوی کے بھائی تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…