جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کا لاپتہ طیارے اس وقت کہاں اور کس کے قبضے میں ہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) جرمنی میں موجود طیارہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے جبکہ A310 ماڈل کا طیارہ ایف آئی اے کے زیر تفتیش ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جرمنی میں موجود طیارہ کسی میوزیم کو فروخت نہیں کیا گیا یہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے ، کچھ قانونی تقاضے ہیں جس کے بعد معاملے کا تصفیہ کرلیا جائے گا، A310ماڈل کا طیارہ ایف آئی اے کے زیر تفتیش ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا جرمنی میں موجود طیارہ گرائونڈ کرکے فضائی بیڑے سے باہر کردیا گیا تھا، مذکورہ اور 4 دیگر طیاروں پر پی آئی انتظامیہ نے رپورٹ دی تھی کہ اڑان کے قابل نہیں جب کہ ائیر بس A310 طیارہ سابق جرمن نژاد سی ای او برن ہلڈن برانڈ کی ہدایات پر جرمنی پہنچایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جرمن میوزیم میں طیارے کا رنگ تبدیل کرنے کا کام شروع کیا گیا جب کہ ایک اسرائیلی فلم میں پی آئی اے کے طیارے کی عکس بندی کا معاملہ بھی منظر عام پر آیا، طیارہ بیرون ملک فروخت معاملے پر برن ہلڈن برانڈ کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی، قومی ائیر لائن کے جرمن نژاد سی ای او پر طیارہ سستے داموں فروخت کرنے سمیت دیگرمتفرق الزاما ت بھی تھے، مسلسل تنازعات کے بعد برن ہلڈ ن برانڈ کو پی آئی اے سے فارغ کردیا گیا اور ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد جرمن سی ای او واپس اپنے ملک چلے گئے، ایف آئی اے جرمنی کے میوزیم کو طیارہ سونپنے کے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، ائیر بس 310 طیارہ اس وقت جرمنی کے شہر لپ زیگ میں موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…