بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

جرمنی میں موجود طیارہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے، ترجمان پی آئی اے

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) جرمنی میں موجود طیارہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے جبکہ A310 ماڈل کا طیارہ ایف آئی اے کے زیر تفتیش ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جرمنی میں موجود طیارہ کسی میوزیم کو فروخت نہیں کیا گیا یہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے ، کچھ قانونی تقاضے ہیں جس کے بعد معاملے کا تصفیہ کرلیا جائے گا، A310ماڈل کا طیارہ ایف آئی اے کے زیر تفتیش ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا جرمنی میں

موجود طیارہ گرائونڈ کرکے فضائی بیڑے سے باہر کردیا گیا تھا، مذکورہ اور 4 دیگر طیاروں پر پی آئی انتظامیہ نے رپورٹ دی تھی کہ اڑان کے قابل نہیں جب کہ ائیر بس A310 طیارہ سابق جرمن نژاد سی ای او برن ہلڈن برانڈ کی ہدایات پر جرمنی پہنچایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جرمن میوزیم میں طیارے کا رنگ تبدیل کرنے کا کام شروع کیا گیا جب کہ ایک اسرائیلی فلم میں پی آئی اے کے طیارے کی عکس بندی کا معاملہ بھی منظر عام پر آیا، طیارہ بیرون ملک فروخت معاملے پر برن ہلڈن برانڈ کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی، قومی ائیر لائن کے جرمن نژاد سی ای او پر طیارہ سستے داموں فروخت کرنے سمیت دیگرمتفرق الزاما ت بھی تھے، مسلسل تنازعات کے بعد برن ہلڈ ن برانڈ کو پی آئی اے سے فارغ کردیا گیا اور ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد جرمن سی ای او واپس اپنے ملک چلے گئے، ایف آئی اے جرمنی کے میوزیم کو طیارہ سونپنے کے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، ائیر بس 310 طیارہ اس وقت جرمنی کے شہر لپ زیگ میں موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…