کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے بن قاسم ٹائون میں سرکاری اراضی لیز کرنے والے تمام ملزمان کی ضمانت میں توثیق کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں بن قاسم ٹائون میں 77 ایکڑ سرکاری اراضی لیز کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے کیس میں ملوث ملزمان کی جانب سے ضمانت میں توثیق کے لئے دائر درخواستوں کو مسترد کردی ہے، واضح رہے ملزمان نے عبوری ضمانت ہائی
کورٹ سے حاصل کر رکھی ہے۔یاد رہے کہ نیب کی جانب سے ملزمان پر مختلف ادوار میں غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے،ملزمان میں ڈپٹی کمشنر بدین شوکت جوکھیو,سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریوینیو اللہ بچایو چانڈیو,سابق ڈسٹرکٹ آفیسر اخبر ہنگورو اور دیگر شامل ہے۔