ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بابری غوری دور میں کے پی ٹی میں 900 غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے دور میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 900 سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی گئی ہیں۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابری غوری کے دور میں کے پی ٹی میں سیکڑوں ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق جنرل منیجر کے پی ٹی رئوف اختر فاروقی، ارسلان

حیات، محمد شریف اور دیگر ملزمان کے وکلاء نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی۔نیب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رئوف اختر فاروقی کو سابق وزیر بابر غوری کی سفارش پر کے پی ٹی کا جنرل منیجر بنایا گیا، اس وقت کے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے 10 دسمبر 2012 کو کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا، رئوف اخترفاروقی نے 900 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو غیر قانونی طور پر مستقل کیا اور وزیراعظم کے حکم نامے کا سہارا لے کر عدالت میں غلط بیانی کی۔ نیب نے استدعا کی کہ رئوف اختر فاروقی کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ رئوف اختر فاروقی اور دیگر ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ حتمی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ ادھر ملزمان کے وکلاء نے بھی دلائل کے لیے مہلت مانگ لی۔ نیب نے ملزمان کی انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…