لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق واسا نے کروڑوں روپے کا سکریپ اور ناکارہ گاڑیاں اور انجن نیلام کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اس حوالے سے ایم ڈی واسا نے ٹاسک ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کو سونپ دیا ہے۔جس نے واسا کی تمام ڈویڑنوں کے ڈائریکٹرز سے
تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا کے پاس گزشتہ بیس سالوں سے کروڑوں روپے کا تانبہ ، لوہا،سلوراور ناکارہ گاڑیاں پڑی ہیں جنہیں نیلام نہیں کیا گیا اور اس مد میں سالانہ مرمت اور پٹرول کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ ہو جاتے ہیں اور اس حوالے سے اینٹی کرپشن میں اس طرح کا ایک کیس بھی زیر التوء ہے جس میں واسا کے افسروں نے اینٹوں پر کھڑی درجنوں گاڑیوں کو چالو ظاہر کرکے ان کی مرمت اور پٹرول کے نام پر کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا۔