اسلام آباد (آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل علاقائی استحکام اور ترقی کے لئے ضروری ہے۔ ایک ٹی انٹرویو میں نفیس ذکریا نے کہاکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم رکھے ہوئے ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر
سمیت تمام تنازعات کا حل علاقائی استحکام اور ترقی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی ترقی میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں معاملہ حل کرنے کی بجائے مسائل پیدا کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان میں دہشت
گردی کی مالی معاونت کررہا ہے۔