ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حدیبیہ پیپرمل کیس میں شریف برادران اورفیملی ملوث ہے، عدالت سے کہوں گا ،شیخ رشید

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف برادران اور فیملی ملوث ہے ، عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں دے سکتی جب کہ نیب نے کہا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکا کیس کھولیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ حدیبیہ پیپرمل کے کیس میں عوامی مسلم لیگ اکیلی ہے، ہمیں کیس میں پارٹی بنایا گیا ہے،

اس حوالے سے رات کو نوٹس ملا تو سیدھا لندن سے پہنچا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کیس میں شریف بردران اورفیملی ملوث ہے، عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں دے سکتی جب کہ نیب نے کہا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکا کیس کھولیں گے۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نیب کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ شیخ رشید کی درخواست پرسماعت پانچ رکنی لارجربینچ کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نیب نے عدالت کو حدیبیہ پیپرزمل فیصلے خلاف اپیل دائرکرنے کی یقین دہائی کرائی تھی، یقین دہانی کراکے چیئرمین نیب اپیل دائر نہیں کررہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نیب کو حدیبیہ پیپرز مل فیصلے کے خلاف اپیل کا حکم دیاجائے جب کہ چیئرمین نیب اورپراسیکیوٹرنیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…