لاہور ( آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور لاہور کے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا آج بڑادن ہے ،پاکستان میں غیرملکی کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی
ہے، ملک کے دوسرے شہروں میں بھی گراؤنڈزہیں،پی سی بی کو کہا ہے جس شہرمیں چاہیں آپ میچ کروائیں پاک فوج مکمل سیکورٹی دے گی۔میجر آصف غفور کا کہنا تھا کہ کراچی اور فاٹا میں بھی انٹرنیشنل میچز کرائیں جائیں گے۔