جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستان سے معافی مانگ لی، حیرت انگیز اعلان

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) منیٰ میں ناقص حج انتظامات کرنے پر سعودی عرب نے پاکستان سے معافی مانگ لی ہے، تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے منیٰ میں ناقص حج انتظامات پر پاکستان سے معافی مانگ لی ہے اور اگلے سال پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت حج پر جانے والے پاکستانیوں نے وزارت مذہبی امور کے فیس بک صفحے اور واٹس ایپ گروپ میں سعودی حکومت کے

ناقص انتظامات کے حوالے سے شکایات کی تھیں، عازمین حج نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور منیٰ میں خیمے نہ ملنے کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، کئی عازمین حج نے وزارت مذہبی امور کے خلاف سہولیات نہ دینے پر سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔ عازمین حج کے ان الزامات کے بعد وزارت مذہبی امور نے سارا ملبہ سعودی حکومت پر ڈال دیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے ایک قومی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منیٰ کے بعد حجاج کرام کو خوراک، ٹرانسپورٹ اور رہائش فراہم کرنا سعودی حکومت کی ذمہ داری تھی اور پاکستانی حکام اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکتے تھے، وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے اخراجات کے لیے رقم بھی پہلے ادا کر دی تھی۔ وزارتِ مذہبی امور نے موساساہ جنوبی ایشیا کے چیئرمین کو ایک خط بھی لکھا ہے اس کے علاوہ سعودی حکومت کے پاس پاکستانی عازمین حج کے مسائل کے حوالے سے ایک شکایت بھی درج کرا دی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ان حجاج کرام کی رقوم واپس کردی ہیں جن کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ مل سکیں اور انہیں 20 سے25 کلومیٹر تک پیدل چلنا پڑا۔ وزارت مذہبی امور نے 11ہزار 70 پاکستانی حجاج کرام کو 2.98 ملین سعودی ریال واپس کردیے ہیں

اس میں سے 250 ریال ہر حاجی کو ملیں گے۔ وزارت مذہبی امورکے ترجمان نے کہا کہ خادم حرمین الشریفین کی خصوصی دعوت پر جانے والے 3 ہزار پاکستانی حجاج کرام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان حجاج کا تعلق ایلیٹ کلاس سے تھا اور ان حجاج کو بھی فٹ پاتھ پر سونا پڑا، سعودی عرب کی حکومت نے انہیں صرف ویزہ فراہم کیا مگر ان کے لیے کھانا، رہائش اور ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…