بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں بیرونی و مقامی سرمایہ کاری دم توڑ چکی ہے، معیشت کا گراف تیزی سے نیچے گر رہا ہے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ ملک سے فرار ہو رہا ہے،پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا بیان

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی و مقامی سرمایہ کاری دم توڑ چکی ہے اور معیشت کا گراف تیزی سے نیچے گر رہا ہے۔ حالات بہتر کرنے کے لئے حکومت فوری طور پر برامدی شعبہ کے مسائل حل اور تحفظات دور کرے۔پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ ملک سے فرار ہو رہا ہے جس کا حل انتظامی کاروائی اور فوری اصلاحات ہیں۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف سے اصلاحات کے ضمن میںوعدہ خلافی کے سبب سال رواں میں قرضہ حاصل کرنا مشکل ہو گا مگر اسکے سوا کوئی آپشن نہیں کیونکہ چین سمیت کوئی بھی ملک لامحدود مدد کرنے کو تیار نہیں ۔حکومت فوری طور پر آئی ایم ایف سے مزاکرات کا آغاز کرے کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان کی پوزیشن کمزور ہوتی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خسارہ ریکارڈ بلندی تک پہنچ گیا ہے جس سے چند ماہ میں ادائیگیوں کا سنگین بحران جنم لے گا۔ زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں اور انھیں تین ماہ کی درامدات کی حد میں رکھنے کیلئے مختلف زرائع سے قرضے لئے جا رہے ہیں جومسئلے کا قلیل المعیاد حل ہے ۔ موجودہ صورتحال میں صنعت ، زراعت اور تجارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اور قوم حکمرانوں کے غلط فیصلوں کی سزا بھگت رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام اور کاروباری برادری کو ملک کے مستقبل سے مایوس نہ ہونے دیا جائے ورنہ سرمایہ کاری کی فضا مزید ابتر اور ملک سے سرمائے کے فرار میں مزید اضافہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…