پشاور(آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی خیبر بینک کی معطلی کو روک دیا ،خیبر بینک کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے سوال کیا اگر ایم ڈی سے حکومت ناخوش تھی تو دوسال تک کام کیوں کرنے دیا گیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ ایم ڈی کو قانون کے مطابق برطرفی کا نوٹس دیا۔ منگل کو ایم ڈی خیبر بینک کے معاملے پرپشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پشاور
ہائیکورٹ نے خیبر بینک کیس میں صوبائی حکومت کو حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی روک دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیاایم ڈی کو اس طرح ہٹائے جانے کا اختیار حکومت کو ہے؟کیا ایم ڈی کو وزیر خزانہ سے ناراضگی پر ہٹایا گیا؟عدالت نے کہا حکومت ایم ڈی سے خوش نہیں تو دو سال تک کام کیوں کرنے دیا گیا۔ سرکاری وکیل نے جواب میں بتایا کہ ایم ڈی کو قانون کے مطابق برطرفی کا نوٹس دیا۔
عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔ )