لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے 629 متاثرین میں 15 کروڑ 46 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کر دیئے ۔ گزشتہ روز ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے ایلیٹ ٹائون ہائوسنگ سکیم اور احمد ہائوسنگ پراجیکٹ کے متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر شہزاد سلیم نے کہا کہ ملزمان سے برآمد شدہ رقم پلی بارگیننگ کے ذریعے حاصل کی گئی، نیب واحد ادارہ ہے جو لوٹی ہوئی رقم، ملزمان سے برآمد کرکے
متاثرین کو واپس لوٹاتا ہے،نیب نے ملزمان سے چار سالوں میں 50ارب روپے برآمد کیے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں، معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ایک شفاف پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔