لاہور ( این این آئی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ روزجوہرٹائون میں کارروائی کر کے تین غیر قانونی عمارتیں مسمار کردیں۔ پلاٹ نمبر28بلاک اے جوہر ٹائون پر زیر تعمیر غیر قانونی شوروم کاگیٹ اورعمارت مسمار کر دی۔ پلاٹ نمبر 330 بلاک اے تھری پر قائم عمارت میں بلااجازت جاری غیر قانونی توسیع پر اس کا فرنٹ شٹر اور اندرونی
دیواریں مسمار کردیںاورپی آئی اے روڈ پرسی بلاک میں غیر قانونی زیر تعمیر کمرشل عمارت مسمار کردی۔