اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے اے ایس آئیز سے انسپکٹر لیو ل تک کے افسران کے لئے لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کورسز کا آغاز کر دیا۔تین روز ہ ان کورسز میںاسلام آباد پولیس کے سینئر افسران شرکاء کورس کو لیکچرز دیں گے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک نے کہا ہے کہ ان کورسز کا مقصدپولیس افسران میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ موجودہ حالات میں مینجمنٹ،ڈویلپمنٹ اور کمیونیکیشن کے ماڈیولز پر
عمل کرتے ہوئے پولیس کے نظام کو کس طرح موثر بنایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئیز سے انسپکٹر لیول تک کے افسران کے لئے تین روزہ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کورسز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔یہ کورسز پولیس ٹریننگ سکول اسلا م آباد میں کروائے جا رہے ہیں جس میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران لیکچرز دے رہے ہیں ۔ان کورسز کے لئے ایک جامع نمونہ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں آپریشنز ڈویژن سے ایس ایچ اوز ،ایڈیشنل ایس ایچ او ز اور تفتیشی افسران پر مشتمل 354 افسران کو یہ کورسز کروائے جائیں گے ۔کورس کے پہلے روز ایس پی انوسٹی گیشن محمد ذیشان لیڈر کی خصوصیات،ایس پی رورل سید مصطفٰی تنویرلیڈر کا قوت فیصلہ اور ایس پی سٹی شیخ زبیر احمدامن و امان برقرار رکھنے کی حکمت عملی کے متعلق لیکچرز دیں گے اسی طرح کورس کے دوسرے دن ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم قوانین برائے حوالگی اختیارات برائے افسران زیریں،ایس پی انڈسٹریل ایریا لیاقت حیات نیازی لیڈرشپ کے اخلاقی پہلو اور ایڈیشنل ایس پی حسام بن اقبال خود شناسی جبکہ کورس کے تیسرے روز ایس ایس پی سکیورٹی جمیل احمد ہاشمی کمیونٹی پولیسنگ ،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدسٹریس مینیجمنٹ اور ڈی ایس پی لیگل حسن رضاکمیونیکیشن کے متعلق
لیکچرز دیں گے۔یہ کورسز شروع ہو چکے ہیں جو کہ 04 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔آئی جی اسلام آباد محمد خالد خٹک نے کہا ہے کہ ان لیڈرشپ کورسز کا اصل مقصد پولیس کے افسران میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ حالات حاضرہ میں مینیجمنٹ ،ڈویلپمنٹ اور کمیونیکیشن کے نمونہ پر عمل کرتے ہوئے پولیس کے نظام کو کس طرح سے موثر بنایا جاتا ہے ۔یہ کورسز پرسنل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ترتیب دئیے گئے ہیں جو کہ بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی لیو ل پر بھی پولیس کے افسران اس طرح کے کورسز میں حصہ لیتے ہیں تاکہ دینا میںاختیار کئے جانے والے مختلف طریقہ کار اپنا کر نظام میں بہتری لائی جائے ۔اسلام آباد پولیس کے ان افسران کے لئے یہ کورسز انتہائی سودمند ثابت ہوں گے ۔