پشاور(این این آئی)پشاور میں ٹریفک پولیس نے موبائل وین کے ذریعے لائسنس کا اجرا شروع کر دیا ۔ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی کاکہنا تھا کہ آئندہ 24 دنوں تک مختلف مقامات پر لائسنس کے خواہش مند افراد موبائل وین میں دستاویزات جمع کروا کر با آسانی لرنر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ پشاور میں ٹریفک پولیس نے ڈائیوینگ لائسنس کے خواہش مند افراد کی سہولت کے لئے موبائل وین سروس شروع کر دی ہے جہاں فارم جمع
کرنے والوں کا مکمل کمپیوٹرائز ڈیٹا اور تصویریں لیکر انہیں با آسانی لرنر سرٹیفکیٹ دیا جا تا ہے اس سلسلے میں آج صدر بازار میں دجنوں افراد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے آسان طریقہ کار سے مستفید ہوئے اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک یا سر آفریدی کا کہنا تھا کہ لائسنس مہم 24 دونوں تک جاری رہیگی اس دوران ہر روز موبائل وین مختلف مقاما ت پرموجو د رہیگی جہاں شہری لائسنس کے خواہش مند افراد موبائل وین میں دستاویزات جمع کروا کر با آسانی لرنر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔