لاہور ( این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کرپشن سے متعلقہ ریکارڈ کے جلنے کے واقعات کا نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی ٹیکس محتسب ، اس سے پہلے نندی پور پراجیکٹ ، سی پیک پراجیکٹس ، ایل ڈی اے پلازہ ، ریونیوریکارڈ ضلع کچہری لاہور میں بھی ریکارڈ جلائے گئے ۔ ایسے عقلمند شارٹ سرکٹ کا جائزہ لینا
ضروری ہے کہ جو صرف کرپشن کا ریکارڈ جلاتاہے ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے سپریم کورٹ سے سو موٹو نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔