کوٹلی(این این آئی)موٹر سائیکل نہ لے کر دینے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں‘حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق الطاف ولد ارشد ساکن ڈبسی نے والدسے موٹر سائیکل لے کر دینے کی ضد کی والد نے موٹر سائیکل لے کر نہ دیا جس پر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرنے کی کوشش کی حالت خراب ہونے پر ورثاء نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا جہاں پر طبی امداد اور معدے
کی صفائی کے بعد اس کو بچا لیا گیا جبکہ پولیس نے اقدام خود کشی کے تحت مقد مہ درج کر کے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی-