جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

کراچی، اسٹیل ٹائون میں پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں دو اغواء کارہلاک

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے اسٹیل ٹائون میں اے وی سی سی پولیس اور اغواء کاروں میں مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پانچ روز قبل بازیاب ہونے والے تاجر کی گاڑی بھی ہلاک ملزمان کے قبضے سے برآمد کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون کے علاقے میں اے وی سی سی پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس دوران دو اغوا کار پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جن کی شناخت

عبدالمالک عرف حاجی اور حیدر علی عرف راجو کے نام سے کی گئی ہے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور ایک سفید رنگ کی کار ملی ہے۔ ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد نے بتایا کہ بہادرآباد کے علاقے سے اغوا ہونے والے تاجر مسعود فیروز کو گزشتہ جمعرات سہراب گوٹھ سے دو اغواکاروں کو ہلاک جبکہ دو کی گرفتاری کے بعد بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ تاہم بازیاب تاجر کی گاڑی مارے جانیوالے اغوا کار کے فرار ساتھیوں کے زیر استعمال تھی۔ گرفتار عبد المالک کی نشاندہی پر اے وی سی سی کی ٹیم نے کارروائی کی۔ملزمان نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے دوملزمان مارے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…