جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

عبداللہ شاہ غازی کے 1287 ویں تین روزہ عرس کا آغازہوگیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ، صوبائی وزیراطلاعات و اوقاف سیدناصر حسین شاہ مزار پر چادر چڑھاکر عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں ہیں، صوبائی وزیراطلاعات و اوقاف ناصر شاہ نے عرس کاافتتاح کیا۔اس موقع پر

سید ناصرحسین شاہ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ مزار پر تعمیراتی کام جاری ہے، مزار پر ملک بھرسیزائرین کی آمد متوقع ہے،زائرین کو ہر ممکن سیکوریٹی فراہم کرنیکی کوشش کی گئی ہے جبکہ مزار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات میں شرکت آنے والے زائرین کیلئے بھر پور حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ۔انھوں نے بتایاکہ ہم نے واک تھرو گیٹ نصب کرنے کے علاوہ مزید سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے ہیں۔ قبل ازیں 1287ویں عرس کا آغاز پیر کی شب مزار شریف کو غسل دینے کی تقریب سے ہو ا جس میں ملک بھر کی روحانی شخصیات شریک ہوئیں ۔ عرس تین روز تک جاری رہے گا ۔منگل کوکو بعد نماز فجر قرآن خوانی اور بعد نماز عشا محفل سماع کاانعقاد کیاگیا،جس میں ملک بھر کے نامور قوال نے شرکت کی۔آج (بدھ )13ستمبر کو بعد نماز ظہر محفل میلاد (خواتین)ہو گی اور بعد نماز عشا محفل میلاد ہو گی، جس میں نامور نعت خوان اپنا کلام پیش کریں گے۔14ستمبر صبح 10بجے قل شریف کی محفل ہو گی جس میں ملک کے نامور قوال شرکت کریں گے اور بعد نماز عشا محفل دھمال ہو گی جس میں فنکاروں کو مدعو کیا گیا ہے ۔آخری روز عرس کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ شرکت کریں گے۔جبکہ تین روزہ تقریبات کے دوران مزار کے احاطے میں عقدیت مندوں اورزائرین کی جانب سے نذر و نیاز اورلنگر کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…