اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹیل مل کو وزارت دفاعی پیداوار کے حوالے کرنے پر غور،حساس جغرافیائی لوکیشن اور آرڈیننس فیکٹری واہ اور ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا سے وابستہ کئی سالوں سے بحران کا شکار پاکستان سٹیل مل کی وزارت دفاعی پیداوار
کو منتقلی سے قبل ملکی سلامتی سے متعلق حساس ادارے کے افسران پر مشتمل وفد اگلے ماہ سٹیل مل کا دورہ کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق کئی برسوں سے بحران کا شکار پاکستان سٹیل مل کو مستقل بنیادوں پر وزارت دفاعی پیداوار کے حوالے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ملکی سلامتی سے متعلق حساس ادارے کے افسران پر مشتمل ایک وفد اگلے ماہ پاکستان سٹیل مل کا دورہ کرے گا۔ حساس اداروں کے افسران کا مجوزہ دورہ پاکستان سٹیل مل کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔حساس ادارے کے افسران دورے میں سٹیل مل کی اہم نوعیت کی تنصیبات سے متعلق مطلوبہ معلومات اور ان کی حفاظت کے طریقہ کار سے عملی طور پر آگاہی حاصل کریں گے۔ورے میں سٹیل مل کی سکیورٹی، حفاظتی امور کی انجام دہی میں درپیش مشکلات و پریشانیوں اور ممکنہ خامیوں کا جائزہ لینا بھی شامل ہے۔وزارت دفاعی پیداوار سے قبل اسے ایک مخصوص مدت کیلئے FWO نامی آرگنائزیشن کے حوالے کیا جائے گا جو سوا دو سال سے تقریباً بند اس سٹیل مل کو ایک طے شدہ فارمولے کے تحت دوبارہ بحال کرکے رواں دواں بنائے گی۔واضح رہے کہ حساس ادارے کی انٹیلی جنس ڈویژن کمیٹی پاکستان سٹیل مل کو اس کی حساس جغرافیائی لوکیشن اور اہم دفاعی اداروں کیساتھ وابستگی کی وجہ سے A-1گریڈ دے چکی ہے۔