اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

1947ء سے اب تک لاکھوں شہداء کے مقدس لہو کے صدقے جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا‘عبدالرشید ترابی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

راولپنڈی(این این آئی) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ 1947ء سے اب تک لاکھوں شہداء کے مقدس لہو کے صدقے جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا،پاکستان کشمیریوں کا وکیل اور فریق ہے وہ دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے ،پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں اول روز سے کشمیریوں کی پشت پر ہیں لیکن حکومتوں کے کمزور فیصلوں کی وجہ

سے مسئلہ کشمیر حل سے دور ہو رہا ہے ،حکومت پاکستان مضبوط موقف اختیار کرتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لیے فیصلہ کن حکمت عملی اختیار کرے ،سید صلاح الدین اور حزب المجاہدین کشمیریوں کے ہیرو ہیں ،دہشت گردی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ،ان خیالات کااظہارا نہوں نے شہداء کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہم تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی آزادی کی منزل کے حصول تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہے ہیں ،نریندر مودی کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہے ہیں اس اعتبار سے بھی جاندار موقف اور حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے و ن پوائنٹ ایجنڈے پر پوری کشمیری قوم اور جماعتیں متفق ہیں اسی کو بنیاد بنا کر یکساں بیانیہ جاری کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح 1947ء میں عوام نے یک جان اور یک جہت ہو کر آزادی کی جنگ لڑی اور یہ خطہ آزاد کروایا اسی طرح ایک بار پھر 1947ء والا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور یک جہد کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا

کہ پاکستان کی قیادت ،حکومت اور اپوزیشن جماعتیں کشمیر کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کریں تا کہ آزادی کی منزل حاصل کی جا سکے بیس کیمپ کا فعال کردار بھی اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…