جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

قومی وطن پارٹی کی ڈویژنل اور ضلعی قیادت نے آفتاب احمد شیرپائو کے ایبٹ آباد میں جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)قومی وطن پارٹی کی ڈویژنل اور ضلعی قیادت نے آفتاب احمد شیرپائو کے ایبٹ آباد میں جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ قومی وطن پارٹی کے ڈویژنل چیئرمین چوہدری اورنگزیب کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ضلع ایبٹ آباد، کوہستان، بٹگرام، ہری پور اور تورغر کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اہم اجلاس میں آفتاب احمد شیرپائو کے شاندار استقبال کیلئے پلان ترتیب دیدیا گیا

ہے۔ اس حوالہ سے قومی وطن پارٹی کا اہم اجلاس ڈویژنل چیئرمین چوہدری اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں قومی وطن پارٹی ضلع ایبٹ آباد کے چیئرمین شیخ نثار احمد، ریاض احمد، مراد علی شاہ، میاں داد، وارث خان، حاجی سعید، ضلع ہری پور کے چیئرمین ملک عاصم خان، فیضان خورشید، نثار محمد اور عبداﷲ خورشید نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے تمام اضلاع کے ذمہ داران سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ آفتاب احمد شیرپائو کا جلسہ میرپور سکول گرائونڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ چوہدری اورنگزیب نے اس موقع پر تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام اضلاع کے ذمہ داران اپنے اضلاع سے قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں۔ آفتاب احمد شیرپائو کا یبٹ آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ آفتاب شیرپائو کا جلسہ کامیاب بنانے کیلئے قومی وطن پارٹی کے عہدیداران اورکارکنان نے اپنی جدوجہد شروع کر دیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…