جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

افغان صورتحال کے باعث پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی،عمرزخیلوال

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمرزخیلوال نے کہا کہ افغان صورتحال کے باعث پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی،پاکستان میں امن افغانستان میں امن کے بغیر ممکن نہیں،عدم اعتماد کی فضا ختم ہوگی تو عوامی خوشحالی کی بنیاد پڑے گی،افغانستان پاکستان کے خلاف بھارت کو اپنی سرزمین کو استعمال نہیں کرنے دیگا،پاکستان کو بھارت کے افغانستان سے تعلقات کو مثبت نظر

سے دیکھنا ہوگا،امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں پاکستان افغانستان ڈائیلاگ دوسرے حصے میں خطاب کرتے ہوئے افغان سفیر عمر زخیلوال نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ماحول تیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہت سے مسائل ہیں۔ تعلقات کو مفاہمت کے ذریعے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں امن افغان امن کے بغیر ممکن نہیں ہے۔افغان صورتحال کے باعث پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی فضا ختم ہوگی تو عوامی خوشحالی کی بنیاد پڑے گی۔ دونوں ممالک کے عوام بہترین دوطرفہ تعلقات چاہتے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنانا ہوگا۔یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان پاکستان کی خود مختاری کے خلاف کوئی کام نہیں کریگا۔ پاکستان کو افغانستان اور بھارت کے تعلقات کو مثبت انداز میں دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں افغانستان اپنی زمین بھارت کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیگا۔امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرے اور افغانستان حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم طالبان کی افغانستان میں پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے۔ )

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…