جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ننگے سر پارلیمنٹ میں آنیوالی خواتین کے خلاف عالمی اسلامی تنظیم نے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی یوم حجاب کے موقع پر ’’عالمی چادر اوڑھ تحریک‘‘کے زیر اہتمام الحمرا ہال لاہور میں 12ویں سالانہ عالمی حجاب کانفرنس کا انعقاد، خواتین ممبران پارلیمنٹ سے باحجاب ہونے کا مطالبہ کر دیا گیا، بیوٹی پارلر اور مارننگ شوز کی

آڑ میں بے حیائی اور بے راہ روی پھیلانے کی مذمت ، تحریک چلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم حجاب کے موقع پر ’’عالمی چادر اوڑھ تحریک‘‘کےزیر اہتمام الحمرا ہال لاہور میں 12ویں سالانہ عالمی حجاب کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک سید محمدکبیرشاہ گیلانی کا کہنا تھا کہ خواتین اراکین اسمبلی پاک سرزمین پر بسنے والی خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں اس لئے انہیں باحجاب ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بیوٹی پارلر اور مارننگ شوز کی آڑ میںملک میں بے حیائی پھیلائیجا رہی ہے جس کی وجہ سے ہماری نسل دین سے دور ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں بھی بے سکونی دیکھی جا رہی ہے ۔ امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک سید محمدکبیرشاہ گیلانی نے بے راہ روی اور بے حیائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔ کانفرنس کے موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں بھرپور شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…