اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ترانے ’’بنے گا نیا پاکستان‘‘کے جواب میں ن لیگ کا ’’رہے گا یہی پاکستان‘‘ترانہ لانچ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے معروف ترانے ’’بنے گا نیا پاکستان‘‘کے جواب میں ن لیگ کا ترانہ ’’رہے گا یہی پاکستان‘‘لانچ کر دیا گیا ہے جس نے سوشل میـڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر لئے ہیں۔
ن لیگ کے ترانے’’رہے گا یہی پاکستان‘‘کے گائیک کریم شاکر ہیں جنہوں نے ترانے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا سائٹس پر اپ لوڈ کی ہے۔ ترانے کی شاعری نہایت جچی تلی اور اس میں تحریک انصاف کے اوپر نہایت شائستہ انداز میں بھرپور سیاسی چوٹ کی گئی ہے ۔ترانے کی پیشکش سیماب خان ، عرفان رشیدکی ہے جن کا تعلق آزادکشمیر سے ہے۔