حکومتی دعوؤں کا بھانڈہ پھوٹ گیا، گزشتہ 5سال کے دوران ملک میں 200نہیں400بھی نہیں بلکہ کتنی ٹیکسٹائل کمپنیاں بند ہوئیں ؟قومی اسمبلی میں انتہائی تشویشناک انکشاف

11  ستمبر‬‮  2017

اسلا م آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک میں 601ٹیکسٹائل کمپنیاں بند ہوئیں ،جون 2013سے آج تک کسی نئے ملک کیساتھ تجارتی تعلقات قائم نہیں کئے گئے،رواں سال جنوری تامارچ کے دوران پاکستان نے 11لاکھ39ہزار548کلوگرام چھوٹا گوشت برآمد کیا، ایران کی جیلوں میں کل 25پاکستانی قید ہیں ،پی سی بی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچ رکھنے کیلئے کوششیں کررہا ہے، 2011

سے لیکر2015تک 58ہزار512پاکستانی طلباء کو برطانیہ میں ویزا دیا گیا۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کے سوالوں کے جواب وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک ،وزیر مملکت بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر درشن،پارلیمانی سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز محمد شفقت حیات خان نے دئیے۔رکن ڈاکٹر نکہت شکیل خان کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر درشن نے کہا کہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا پی سی بی جائزہ لے رہا ہے ، پی سی بی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچ رکھنے کیلئے کوششیں کررہا ہے ، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی اوسط عمر 27سال سے زائد ہے ، نوجوان خواتین کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے پی سی بی ریجنل ٹرائلز منعقد کرے گا جن میں منتخب کھلاڑیوں کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کیمپ اور قومی جونیئر چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ رکن ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا سمیت سات ایجنسیوں اور6ایف آرس کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18میں 24010ملین روپے مختص کئے گئے ۔ رواں سال پہلی سہ ماہی کیلئے 4802ملین روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں ۔ رکن نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا کہ رواں سال جنوری تامارچ کے دوران پاکستان نے 11لاکھ39ہزار548کلوگرام چھوٹا گوشت برآمد کیا ۔

وزارت تجارت نے ایک اور سوال کے جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک میں 601ٹیکسٹائل کمپنیاں بند ہوئیں ۔شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں وزیرتجارت پرویز ملک نے کہا کہ اسرائیل کے علاوہ پاکستان کے تمام ممالک سے تجارتی تعلقات ہیں ، جون 2013سے آج تک کسی نئے ملک کیساتھ تجارتی تعلقات قائم نہیں کئے گئے ۔

رکن نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز محمد شفقت حیات خان نے کہا کہ 2011سے لیکر2015تک 58ہزار512پاکستانی طلباء کو برطانیہ میں ویزا دیا گیا ۔رکن پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ اس وقت ایران کی جیلوں میں کل 25پاکستانی قید ہیں جن پر غیر قانونی داخلہ ، جعلی پاسپورٹ کا استعمال ، اغوا، چوری ، قتل اور منشیات کی سمگلنگ کے الزاما ت ہیں

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…