اسلا م آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کی جنگ چین کی سرحد پر لے جارہا ہے ، مغربی دنیا اور بھارت آپس میں مل گئے ہیں ، اس وقت برما اور بنگلہ دیش کو نیا افغانستان بنایا جارہا ہے ، احتساب کی آرگنائزیشن میں سب کو پیش ہونا چاہیے ، پیپلزپارٹی نے پیش ہو ہوکر پی ایچ ڈی کر لی ہے ، موجودہ چیئرمین نیب نے قانون کے مطابق کام کیا ہے ،
نجم سیٹھی سے درخواست ہے کہ اگلی مرتبہ لاہور کے علاوہ کسی دوسرے شہر میں بھی میچ کرایا جائے ورنہ میں احتجاج کروں گا ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ احتساب کی آرگنائزیشن می سب کو پیش ہونا چاہیے ، پیپلزپارٹی نے پیش ہو ہو کر پی ایچ ڈی کر لی ہے ، موجودہ چیئرمین نیب نے قانون کے مطابق کام کیا ہے ، نئے چیئرمین نیب کا فیصلہ لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر کریں گے۔ ریڈزون میں آتشزدگی کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا کہ دیکھا جائے آگ کیسے لگی اور وقت پر قابو کیو نہیں پایا گیا ، وقت پر قابو نہ پانے کا ذمہ دار کون ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت برما اوربنگلہ دیش کو نیا افغانستان بنایا جارہا ہے ، بھارت افغانستان کی جنگ کو چائنہ کی سرحد پر لے جا رہا ہے ، مغربی دنیا اور بھارت آپس میں مل گئے ہیں ، نریندر مودی نے سوچی سے ملاقات کی مگر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت ہی کی ، روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کو کمیشن بنا کر تحقیقات کرنی چاہیے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ، پاکستان کی امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ، نجم سیٹھی سے درخواست ہے کہ اگلی مرتبہ لاہور کے علاوہ کسی دوسرے شہر میں بھی میچ کرائیں ورنہ میں احتجاج کروں گا