اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کا ظلم و ستم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں مگر گوجرانوالہ کی پولیس نے تمام اخلاقی اور قانونی حدیں پار کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دو پولیس والے بے حس مردوں کے ہجوم میں ایک عورت کے
ساتھ دست درازی کر رہے ہیں اور خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ رہے ہیں جس میں پولیس افسر کا پیٹی بھائی بھی پیش پیش ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ڈی پی او گوجرانوالہ نے واقعہ کی شفاف تحقیق کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔