اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

’’کمرہ عدالت میں گرفتاری کا خوف‘‘ سابق وزیر عدالت سے فرار ہو گئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے سابق وزیر خوراک اور پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک عدالت سے فرار ہو گئے۔ ملزم علی مدد جتک کے خلاف کیس کی سماعت کوئٹہ کے ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے عبوری ضمانت خارج کی تو پیپلز پارٹی رہنما علی مدد جتک گرفتاری سے بچنے کے لئے رفو چکر ہو گئے۔سابق وزیر پر گزشتہ سال اپنے بھائی اور بیٹے کے ہمراہ 2 افراد کے قتل کا الزام ہے اور علی مدد

جتک پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر بھی ہیں۔قبل ازیں جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کے رہنماعلی مددجتک کی جانب سے سراج الحق پر الزامات وبے جاتنقید کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ علی مدد جتک ملک کے دیانت دارعوامی خدمتگار انقلابی لیڈر سراج الحق اور عالمی تحریک جماعت اسلامی پرالزامات لگانے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کریں ۔ آئینے میں اپنی اور اپنی پارٹی کے سیاہ کارنامے بھی دیکھ لیں سراج الحق نے کبھی کسی پر الزام نہیں لگایا بلوچستان کو ریگستان بنانے ،مسخ شدہ لاشیں دینے ،جوانوں کو غائب ولاپتہ کرنے ، بم دھماکے ،لاشوں کی سیاست اور بدامنی شروع کرنا پیپلزپارٹی کے سیاہ کارنامے اور بلوچستان کے مظلوم عوام کو دینے والے تحفے ہیں ۔ ان جرائم کو دیکھ بلوچستان کے محب دین ووطن عوام پیپلز پارٹی کو کسی صورت معاف نہیں کریگی بلوچستان کو پیپلز پارٹی نے بہت پیچھے کی طرف دھکیل دیا علی مددجتک پھر کچھ لوگوں کے ضمیر خرید کرپیپلز پارٹی کو مصنوعی سہارا دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں جس میں یہ ناکام ہوں گے۔ علی مدد جتک سستی شہرت کے پجاری ہے ۔علی مددجتک صاف ستھری قیادت پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور جماعت اسلامی سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو دولخت کر دیاعلی مددجتک عام لوگوں کو قبائلی سردار ونواب بنا کر پیسوں سے خرید کر پارٹی میں

کچھ عرصے کیلئے بھرتی کرکے پیپلزپارٹی کو کسی صورت بھی عوامی نہیں بناسکتی علی مددجتک سستی شہرت کیلئے عالمی تحریک جماعت اسلامی اور انقلابی لیڈرسراج الحق پر الزامات لگانے سے پہلے بلوچستان کے عوام کو کرپشن ومسخ شدہ لاشوں کے تحفے دینے کے جواب قوم کو دیں ۔ رکشے پر اسمبلی آنے کے بعد کرپشن ولوٹ مارکے ذریعے کروڑ پتی ارب پٹی بننے والوں کو صاف ستھری عوامی انقلابی قیادت سراج الحق

پر بے جا تنقید والزامات زیب نہیں دیتا ۔علی مددجتک حادثاتی طور پر پیپلز پارٹی میں آئے اور بدقسمتی سے کسی کی آشیر باد سے ممبر اسمبلی بھی بن گیے ۔ علی مددمصنوعی وکرپٹ طریقے اپنے آپ کو لیڈرشو کرنے کا خواب نہ دیکھے بلوچستان کے عوام باشعور ہوگئے ہیں کرپشن کو دوام دینے ،بدامنی ومسخ شدہ لاشوں کی سیاست بلوچستان میں شروع کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی اورنہ ہی آئندہ پیپلز پارٹی اور علی ددجتک جیسی کرپٹ مافیا پر عوام اعتماد کریگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…