جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

سندھ کا سب سے بڑا کار لفٹر گروہ سمیت گرفتار، 48 گاڑیاں برآمد

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس نے سندھ کا سب سے بڑا کارلفٹر، جعلساز سی کمپنی نامی گینگ کے سرغنہ اور ماسٹر مائنڈ سمیت 4کارندوں کو گرفتار کرلیاہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد کے خصوصی ٹاسک پر اے سی ایل سی آرٹلری میدان کے ایس ایچ او عابد حسین شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے سندھ کے سب سے بڑے کارلفٹر و جعلساز گینگ

کے سرغنہ اورماسٹر مائنڈ سمیت 4 کارندوں منیب احمد، زبیر مراد عرف شنٹو، محمد احمر علی اور محمد شیراز کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے و نشاندہی پر 12گاڑیاں جن میں ایک مرسڈیز، 2ویگو، ایک ہائی روف، 6 ٹویوٹا کرولا اور ایک مہران کار برآمد کر لیں جبکہ لینڈ کروز سمیت مزید 36گاڑیاں گاڑی مالکان کی مدد سے قبضے میں لے کر ضابطے کی کاروائی کے بعد مالکان کے حوالے کر دیں، گرفتار گینگ نے ڈرامائی طور پر وارداتوں کے لیے سی( C)کمپنی کے نام سے اپنا گینگ بنا رکھا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار گینگ گزشتہ 6سال سے کراچی و اندرونِ سندھ مختلف روپ دھار کر رینٹ اے کار سے ڈبل کرایے کا لالچ دیکر قیمتی گاڑیاں حاصل کر نے کے بعد دوسرے علاقوں میں کرایے پر حاصل کی گئیں گاڑیاں نصف قیمتیں وصول کر کے قسطوں پر فروخت کر دیتا تھا اور روپوش ہو جاتا تھا۔ملزمان کا گینگ کراچی سمیت سندھ بھر میں رینٹ اے کار سے سیکڑوں گاڑیاں جن میں مرسڈیز، لینڈ کروز، ویگو، کاریں اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں ڈبل کرایہ پر حاصل کر چکا ہے، ملزمان کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں فروخت کر چکے ہیں، گرفتار گینگ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں گاڑیاں چوری اور چھیننے و دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہیں جب کہ پولیس گرفتار گینگ سے مزید تفتیش اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…