قصور( آئی این پی ) شقی القلب باپ نے گھریلو ناچاقی پر بیوی سمیت 3 بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود بستی صابری میںشقی القلب باپ نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا، سفاک شخص نے واردات کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔قصور پولیس کے مطابق اپنی بیوی اور بچیوں کو قتل کرکے
ملزم حنیف نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے، ملزم حنیف سرکاری اسکول میں مالی ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے ۔سفاک شوہر کے ہاتھوں قتل کئے جانے والوں میں 40 سالہ شاہدہ زوجہ محمد حنیف ، 16 سالہ طیبہ، 14 سالہ لائبہ اور 8سالہ ثمرہ شامل ہیں۔