منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سب کی نیندیں اڑا دیں !!

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ محفوظ کرلیا ، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو ریسلنگ رنگ بنا رکھا ہے، کل سے نوٹس دینا بند کرکے کسی بھی فریق کو سنے بغیر ہی اپنے دفتر میں بیٹھ کر فیصلہ جاری کر دیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی تو پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آج بھی فارن فنڈنگ کا ریکارڈ جمع نہیں کرایا گیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ چار سال سے ہمارا وقت ضائع ہو رہا ہے، آپ کو آج پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتے میں تفصیلات دینے کا حکم دیا ہے اور اس مدت میں ریکارڈ جمع کرادیں گے، عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی کے ساتھ تفصیلات شیئر نہیں کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے ریکارڈ تو دیں پھر کسی کے ساتھ شیئر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا، گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی نے آج فارن فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا، آپ کی تاخیر سے کیا تاثر لینا چاہیے، آپ نے الیکشن کمیشن کو ریسلنگ رنگ بنا کر رکھ دیا ہے، تین سال سے آپ کا موقف واضح نہیں ہوسکا، ہم کسی فریق کو سنے بغیر ہی فیصلہ دے دیں گے۔ کل سے آپ کو نوٹس دینا بند کردیں گے اور اپنے دفتر میں بیٹھ کر حکم جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو بعد میں سنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…