سیالکوٹ( آئی این پی )مختلف مسالک کے 21علماء کے ضلع سیالکوٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں صوبہ کے مختلف مسالک کے 21علماء جن میں بریلوی مسالک کے 2مولانا عبدالرشید گوجرانوالہ،خادم حسین رضوی لاہور ،دیو بندی مسلک کے 9مولانا عطاء اللہ بندیالوی سرگودھا، مولانا ضیاء الحق سرگودھا، مولانا احمد لدھیانوی سابق صدر کالعدم سپاہ صحابہ جھنگ،
مولانا محمد یحیےٰ محسن نارووال، قاری کفایت اللہ گجرات، مولانا عبدالکریم جھنگوی ،عبدالحمید ندیم ملتان، اہلحد یث مسلک کے 2قاری عبدالر شید خاموش لاہو، مولانا عبداللہ نثار گوجرانوالہ اہل تشیع مسلک کے 11ریاض حسین حیدری انسپکٹر آف پولیس گوجرانوالہ، مولانا گلفام حسین ہاشمی ملتان، منظور حسین سوہدرہ گوجرانوالہ، مولانا سید محمد مکی ملتان، پروفیسر عبدالحکیم حیدر آباد سندھ، علامہ ساجد علی نقوی صدر ملت جعفریہ پاکستان، باقر حسینی گوجرانوالہ،علامہ اصغر سواتی گجرات، اظہر عباس حیدری گوجرانوالہ شامل ہیں۔ا ور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ علماء کرام میں سے کوئی بھی ضلع سیالکوٹ میں داخل ہو تو اسے حراست میں لیکر اس کے آبائی ضلع میں منتقل کردیا جائیگا۔