جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

شدید شرمندگی کا سامنا،عمران خان مشتعل،تحریک انصاف کے بڑے رہنما سر جوڑ کربیٹھ گئے،اہم فیصلے

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قرطبہ چوک میں منعقد ہ انتخابی جلسے میں لوگوں کی کم تعداد میں شرکت اور ناقص انتظامات پررہنماؤں سے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان ، شعیب صدیقی سے اپنی سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کے انتظامات آخری وقت تک مکمل نہیں تھے جبکہ شرکاء کی تعدا دبھی کم رہی ۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھاکہ این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام انتظامات کی ذمہ داری اٹھائی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کم تعداد ہونے کے باعث عمران خان جلسہ گاہ پہنچنے کے باوجود دس منٹ تک گاڑی میں بیٹھے رہے تھے۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی صدارت میں این اے 120کی پی پی 140کے یوسی چئیرمین ،وائس چئیرمین اور یوسی کوارڈنیٹر رز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں 17ستمبر کو این اے 120 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم اور پولنگ ڈے سمیت دیگر امور پر آپس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،اجلاس میں یوسی کوارڈنیٹر رز نے اپنی اپنی یوسی کی روپورٹس پیش کی اور ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم اور پولنگ ڈے کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا ،اجلاس سے جہانگیر خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 کا الیکشن اہم الیکشن ہے تمام یوسی کوارڈنیٹر، چئیرمین ، وائس چئیرمین سمیت کارکنان گھر گھر ووٹر پرچی پہنچائیں اور پولنگ ڈے کے انتظامات پر خصوصی توجہ دیں ، انہوں نے کہا کہ 17ستمبر کو عوام تبدیلی لانے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکل کر اپنا حق راہی دہی استعمال کریں ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 120 میں پارٹی رہنما و کارکنان میری انتخابی مہم میں انتھک محنت کر رہے ہیں اور انشاء اللہ 17ستمبر کو پی ٹی آئی کی فتح کا سورج طلوع ہوگا

حلقے کے عوام پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ کر چکے ہیں ،اعجاز احمد چوہدری نے پی پی 140کی تمام یونین کونسلز کی تفصیلی رپورٹس پیش کی اور کہا کہ یونین کونسل کی ٹیمیں گلی گلی محلہ محلہ میں بھرپور کیمپین چلا رہی ہے ، حلقہ این اے 120کی عوام کسی کی غلام نہیں 17ستمبر پی ٹی آئی کی فتح کا دن ہے چوروں اور ڈکیتوں کی شکست مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔

عبدالعلیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کی ٹیمیں انتخابی مہم کو تیز کر دیں اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی کامیابی کے لئے کارکنان سر دھڑ کی بازی لگا دیں انشاء اللہ کامیابی پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی ، اجلاس میں ایم پی اے میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر نوشین حامد ، منزہ حسن، عندلیب عباس، آجاسم شریف، زبیر نیازی ، حماد اظہر، فیاض بھٹی، مسرت جمشید چیمہ، عارف ڈوگر، علی نوید بھٹی ،عاصم شوکت، محمد مدنی ، شیخ امتیاز، خواجہ جلال، اصغر علی،امجد خان ، شبیر سیال، پرو فیسر عرفان ،اشتیاق ملک ،

عرفان احمد ، رانا لقمان ، عدنان جمیل ،رانا اختر حسین ،فاروق شاہ سمیت دیگر پارٹی رہنما ؤں نے شرکت کی بعد ازاں این اے 120کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اور پی پی 140کے کیمپین انچارج اعجاز احمد چوہدری کی قیادت میں پیر سندر شریف پیر حبیب عرفانی کے مریدوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بابا چھتری والا سے لیکر چوبرجی چوک تک موٹر سائیکل ریلی نکالی ،ریلی قصور پورہ بازار، بند روڈ ، کھو کھر ٹاؤن ، امیر روڈ، ملک پارک ، مین بازار آؤٹ فال روڈ، ملت روڈ ،

ساندہ روڈ، ایم او کالج ، چوبرجی ، لٹن روڈ، صفا والا چوک ، مزنگ اڈا، پرانی انار کلی ، ناصر باغ اور داتا دربار سے ہوتی ہوئی پورے حلقہ کا چکر لگانے کے بعد چوبرجی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی کا جگہ جگہ پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ریلی میں یونس چشتی ، عندلیب عباس، عرفان عباسی ، میاں اختر حسین سمیت سینکڑوں کارکنان شریک تھے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…