اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینٹ میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر اور پارلیمانی کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئے۔ میانمار کی سرحد سے دو کلومیٹر اندر کاکس میں قائم مہاجر کیمپ میں امدادی سامان اور ادویہ کی تقسیم کر رہے ہیں سینیٹر طلحہ محمود ڈھاکہ کے مقامی علماء کرام کے تعاون سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں
اوروہ پہلے پاکستانی رکن پارلیمنٹ ہیں جنہیں مظلوم روہنگیا مسلمانوں تک امدادی سامان اور ادویات پہنچانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے شامی مہاجرین کے ساتھ ترکی کے سرحدی علاقے میں عید کے موقع پر قربانی کی اور مہاجرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ واضح رہے کہ انہوں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی تھی کہ ان کے امدادی کاموں کے سلسلے میں اجازت و تعاون کیاجائے تاہم ہنگامی حالات کی بدولت انہیں ترکی سے براہ راست ڈھاکہ پہنچنا پڑا۔
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.