اسلام آباد (نیوزڈیسک)معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار اور نوازشریف کے اختلافات کا براہ راست فائدہ مریم نواز کو ہی پہنچ رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار جب میاں نوازشریف کی انتہائی قریبی نوجوان شخصیات پر تنقید کرتے ہیں تو دراصل ان کا ہدف نوازشریف ہی ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام کے دوران
حامد میر نے دعویٰ کیا کہ مریم نوازکے خلاف چوہدری نثار کا حالیہ بیان بھی نوازشریف سے کھلے عام مخالفت کا عکاس ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چودھری نثار اور نوازشریف کے اختلافات کا فائدہ مریم نواز کو ہی ہورہاہے چوہدری نثار کو اس کا نقصان ہی نقصان ہے۔کیونکہ وہ ایک ایسے وقت میں یہ بیان بازی کر رہے ہیں جب شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس دائر ہورہے ہیں۔ حامد میر انکشا ف کیا کہ مریم نوازنے کبھی کسی اوپن فورم پر چوہدری نثار پرتنقید نہیں کی جبکہ دوسری جانب چوہدری نثار ایسا کھلے عام کررہے ہیں جس کافائدہ مریم نواز کو ہی پہنچ رہا ہے۔