اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی،سیالکوٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،قابل تحسین اعلان‎

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا شہر سیالکوٹ کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی میں دنیا بھر میں مشہور ہے اپنی اس منفرد حیثیت کو قائم رکھتے ہوئے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے صدر ماجد رضا بھٹہ نے میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں پر کئے جانے والے ظلم کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ میانمار میں رہنے والے مسلمانوں پر ظلم کی وہ داستان لکھی جا رہی ہے جس کی اس سے پہلے کہیں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت بچوں کو بے رحمی سے قتل اور خواتین کی عزتوں کو نوچ رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکیں۔ صدر چیمر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی اپیل کی کہ وہ میانمار میں ہونے والے اس ظلم و بربریت کو روکنے میں ہر ممکن مدد کریں۔ ‎دریں اثنا روہنگیا کے مسلمانوں پر جاری ظلم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاجی تحریکیں جاری۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور میانمار کے سفیر سے کہا گیا کہ ان کی حکومت روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم بند کرے اور مظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر جاری مظالم کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور اس میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔ اس موقع پر میانمار کے سفیر نے سیکرٹری خارجہ کو پاکستان کے تحفظات میانمار حکومت تک پہنچانے کا یقین دلایا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…