جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں کتنے لوگ تھے؟مریم نواز نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہمیشہ ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملتا ہے لیکن وہ ہمیشہ ترقی کرتا اور ابھرتا ہوا پاکستان دے کر جاتا ہے ، لاہور کے عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت نہ کر کے مہروں اورسازشوں کی سیاست کرنے والوں کو نہ صرف مسترد بلکہ دفن کر دیا ،کرپشن ، پانامہ ، اقامہ صرف بہانہ تھے اصل میں مخالفین کو 2018ء میں بھی مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی فتح نظر آرہی تھی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ، عرفان اقبال شیخ، بابر محمود ، میاں عثمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں آپ کی عدالت میں نواز شریف کی نا اہلی کی نظر ثانی اپیل لے کر آئی ہوں جس کا فیصلہ 17ستمبر کو لگنے والی عوام کی عدالت میں ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب میں 2013ء میں اسی حلقے سے اپنے والد کی انتخابی مہم چلا رہی تھی تو اس وقت گلی محلوں میں اندھیرے تھے ، بازاروں میں تاجر برادری کرسیوں پر بیٹھی ہوتی تھی کہ کاروبار نہیں چلتا لیکن ساڑھے چار سال بعد سازشوں، دھرنوں اور روکے جانے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں بہتری آئی ہے کہ نہیں؟ ،پہلے سی این جی اسٹیشنز پر لائنیں ہوتی تھیں آج کیا لائنیں لگتی ہیں ،کیا آج کاروبار چل رہا ہے کہ نہیں ،دہشتگردی میں کمی ہوئی ہے کہ نہیں؟۔ دنیا آج پاکستان کی معاشی کارکردگی کی تعریف کر رہی ہے ، کون ہے جو پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے مٹاتا ہے ،دہشتگردی کے اندھیروں کو ختم کرتا ہے ۔جس پر شرکاء نے بلند آواز میں نواز شریف کا نام لے کر جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے آنے سے سٹاک ایکسچینج 54ہزار پوائنٹس کی بلندیوں کو پہنچی اور جب نواز شریف کو نا اہل کیا گیا تو سٹاک مارکیٹ زمین آنے لگی ، یہ نواز شریف ،پاکستان اور ترقی کاگہرا رشتہ ہے جسے توڑا نہیں جا سکتا

،آپ نواز شریف کو اقتدار سے تو نکال لو گے لیکن عوام کے دلوں سے کیسے نکالو گے ؟۔انہوں نے کہا کہ جب بھی نواز شریف اقتدار میں آتا ہے تو اسے اندھیرے ، ڈوبتی ہوئی معیشت ملتی ہے ، ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملتا ہے لیکن جب نواز شریف جاتا ہے تو ترقی کرتا اور ابھرتا ہوا پاکستان دے کر جاتا ہے۔ 70سالوں میں بجلی کی پیداوار 9ہزار میگا واٹ سے آگے نہیں بڑھ سکی تھی لیکن (ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی اور70سال میں پہلی بار پاکستان کی ضرورت سے زیادہ اضافی بجلی پیدا ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سڑکیں بن رہی تھیں، موٹر ویز بن رہی تھی گیس کی لوڈ شیڈنگ دور ہو رہی تھی لیکن پھر کیوں ترقی کے ضامن کو نا اہل کیا گیا ؟آپ نے یہ سوال ضرور پوچھنا ہے ، ووٹ سے آنے والے ترقی کے ضامن کو کیوں ہٹایا گیا ؟۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ساڑھے چار سال اقتدار سنبھالا لیکن اس دوران بہانے بدلتے رہے ،کبھی دھاندلی ،کبھی دھرنے آتے رہے اور کبھی پانامہ آیا لیکن نا اہلی اقامے پر ہوئی ۔

انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا (پی ٹی آئی کا )کل کا لاہو رکا جلسہ دیکھا تھا لاہور نے سازشوں اور مہروں کو مسترد کر دیا ، سازشو ں کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ، لاہور نے سازشوں، مہروں کو دفن کر دیا ، عقلمند دیکھ رہے ہیں لیکن مہروں کو سمجھ نہیں آرہی کہ پاکستان بدل رہا ہے ،اب پانامہ ،اقامہ ،سازشوں ،دھرنوں کی سیاست نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو اب لاہور میں ووٹ مانگ رہے ہیں

انہوں نے خود کہا کہ شکر ہے 2013ء میں ہمیں وفاق میں حکومت نہیں ملی ورنہ پاکستان کا حال بھی خیبر پختوانخواہ کی طرح ہوتا تھا۔ ان سے پوچھو لاہور کی ترقی کو کیوں گالی دیتے ہو ، میٹرو کو کیوں جنگلہ بس کہتے ہو ، لاہور پولیس کو کیوں گالیاں دیتے ہو جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر آپ کی حفاظت کرتی ہے انہیں حیاء آنی چاہیے ۔ آپ جب لاہور سے باہر جاتے ہو تو اسی لاہو رکی ترقی کو گالی دیتے ہوئے اور پھر اسی لاہور میں آکر ووٹ مانگتے ہو ۔

میری حسرت ہے کہ ایک دفعہ نواز شریف کے مخالف میدان میں آکر نواز شریف کا مقابلہ تو کرو ، انگلی کے پیچھے ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے پیچھے چھپتے ہو تمہارا اپنا کیا ہے ؟۔نواز شریف پر پورا ڈیڑھ سال مقدمہ چلا اور معزز عدلیہ میں ایسے ایسے سوال اٹھائے گئے کہ باپ بیٹی کے پاس کیوں رہتی ہے ، بیٹا ماں کے پاس کیوں رہتا ہے ، بیٹے نے والد کو کیوں پیسے دئیے حالانکہ الزام کرپشن ، کک بیکس کا تھا لیکن کچھ ثابت نہ کر سکے ۔ مجھے بتاؤ اگر ان الزامات میں سچائی تھی تو آپ کو اقامے کا سہارا کیوں لینا پڑا۔

دوکروڑ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم سے مذاق کیوں کیا گیا؟ ۔ تاریخ میں عجیب فیصلہ آیا ہے جس کے چار چار فیصلے آئے ہیں ، یہ دنیا کی تاریخ کا پہلا مقدمہ ہے جس کا فیصلہ پہلے ایا جبکہ مقدمہ بعد میں بنا یا گیا ۔ سوال ہے کہ نواز شریف کو نکالنے کے اتنی جلدی کیا تھی ،نواز شریف نے کون سا ایسا کام کیا ، کیا نواز شریف غیر مقبول تھا کہ ایک سال انتظار نہ کیاجا سکا ۔

مگر بات یہ ہے کہ پانامہ ، اقامہ اور تنخواہ سب بہانہ ہے اصل نشانہ نواز شریف تھا ۔مخالفین کو 2018ء میں بھی مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی فتح نظر آرہی تھی ۔ لاہور میں پہلا جلسہ کرنے والوں نے غیر جمہوری ہونے کی سازا پا لی ہے ، لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ اقامہ کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120کاالیکشن ایک حلقے کا الیکشن نہیں ہے بلکہ اس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہے ۔

اب فیصلہ ہونا ہے کہ یہ ملک ووٹ کی حاکمیت ، عوام کے حق حکمرانی پر چلے گا یا چند مہینوں، سالوں بعد ہر دفعہ ترقی کے عمل کو مہروں کے ذریعے روک دیا جائے گا ۔ مخالفین آنکھیں کھولیں اور نوشتہ دیوار پڑھ لیں ،پاکستان کو چلنے دیں اسے ترقی کرنے دیں ۔ لاہو رکی ترقی ، میٹرو ، اورنج لائن ٹرین منصوبوں کو گالی دینے والوں ،سی پیک کو برا بھلا کہنے والوں کو 17ستمبر کو پتہ چلنا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…