اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

عائشہ ممتار کو مونال ریسٹورنٹ پر چھاپے کے بعد کیوں نکال دیا گیا تھا؟ پہلی مرتبہ رپورٹ پبلک،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مونال ریسٹورنٹ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی پر چھاپے کے خلاف وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم دے دیا  ، رپورٹ میں مبینہ طور پرعائشہ ممتاز کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور درخواست منظور کر لی.رپورٹ کے مطابق مقامی ریسٹورنٹ کو ٹھوس ثبوتوں کے بغیر سربمہر کیا گیا اور یہ بھی اعتراف کیا گیا کہ

ریسٹورنٹ کو خامیاں دور کرنے کے لئے اتھارٹی کو ایک نوٹس دینا چاہیے تھا، رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی گئی کہ اتھارٹی کے چھاپے کے بعد مونال ریسٹورنٹ کے معیار میں بہتری آئی، رپورٹ میں اس اعتراض کو بھی تسلیم کیا گیا کہ تھارٹی کو مبینہ زائد المعیاد گوشت کے لیبارٹری ٹیسٹ کرانے چاہیے تھے اور ریسٹورنٹس پر چھاپے اتھارٹی کی ماہرین پر مشتمل ٹیم کو مارنے چاہئیں، رپورٹ میں یہ بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ ماہرین پر مشتمل ٹیم کے لئے اتھارٹی نے کوئی ایس او پیز نہیں بنائے ،رپورٹ میں یہ سفارش بھی کی گئی کہ اتھارٹی کو انسپکشن ٹیم کے خلاف اپیل کے لئے بھی رولز بنانے چاہیں اور وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی عائشہ ممتاز اور انکی ٹیم کے خلاف انکوائری کی جائے۔واضح رہے کہ عائشہ ممتاز اپنےچھاپوں کےباعث مشہور تھیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…