اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندکو، پشتو اور اردو کے مشہور اداکار افتخار قیصر شدید علیل ، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندکو،پشتو اور اردو کے مشہور اداکار افتخار قیصر کی طبیعت ناساز ہونے کے انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ افتخار قیصرکے گردے فیل ہو چکےہیں۔اہل خانہ کی جانب سے حکومت سے علاج معالجے
میں مدد دینے کے اپیل کی گئی ہے۔انکا کہنا ہے کہ علاج معالجے کی استطاعت نہیںہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ داخل ہونے سے پہلے افتخار قیصرکھلے آسمان تلے اسٹریچرپر پڑے رہے۔ افتخارقیصر کو کئی گھنٹے تک نہ بیڈملا نہ ہی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ لیجنڈری اداکار کے بیٹوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔انکے مداحوں کی جانب سے اس رویے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔




















































