اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کرنے والے ذرا سنبھل جائیں، اب شادی تقریبات پر مزید ٹیکس لگے گا، تفصیلات کے مطابق کراچی میں شادی بیاہ کی تقریبات پر نیا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے یہاں کے شہریوں پر شادی بیاہ کی تقریبات پر نیا ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، اب اس شہر کے باسیوں کو شادی بیاہ کی تقریبات پر ایک نیا ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ایف بی آر
کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق کراچی کے شادی ہالز، کمرشل لانز، مارکیو، ہوٹلز، کلب، ریسٹورنٹ اور کمیونٹی سنٹرز پر کیے جانے والے ہر قسم کے فنکشنز پر ٹیکس عائد کیا جائے گا اور کسی بھی فنکشن پر آنے والے اخراجات کا کل 5 فیصد ٹیکس کی صورت میں ادا کرنا پڑے گا، تو جناب شادی کے اخراجات پہلے ہی کچھ کم نہیں تھے، اب اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔