جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

’’مجھے کیوں نکالا؟‘‘جلسے کے دوران عمران خان کیا کرتے رہے؟حیرت انگیزصورتحال

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان اور چوہدری سرور سمیت دیگر’’مجھے کیوں نکالا ‘‘کے نغمے پر مسکراتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تحر یک انصاف کے مزنگ میں ہونیوالے جلسے میں جب میاں نوازشر یف کے بارے ’’مجھے کیوں نکالا‘‘کا نغمہ چلا تو نوازشر یف کی مجھے کیوں نکلا کی آواز چلائی گئی تواس پر عمران خان اور چوہدری سرور سمیت اسٹیج پر موجود دیگر قائدین مسکراتے رہے ہیں اور عمران خان شر ماتے ہوئے نظر آئے ۔

تحریک انصاف کے انتخابی جلسہ میں گلوکار ابرارالحق نے تحریک انصاف کے جلسے میں’’ تیرے رنگ رنگ‘‘ کلام پڑھ کرشرکا کوجھومنے پر مجبور کردیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے قرطبہ چوک میں تحریک انصاف کے جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد اس وقت جھوم اٹھی جب ابرارالحق نے اچانک تیرے رنگ رنگ کلام پڑھناشروع کردیا۔عمران خان کے جلسے میں ابرارالحق نے ممکنہ طور پر پہلی بار صوفیانہ کلام پڑھا ہے حالانکہ وہ ہر جلسے میں پارٹی ترانے گاتے ہوئے نظرآتے ہیں ۔ کلام پڑھنے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھاکہ لاہور والو!عمران خان سچا لیڈر ہے اس کا ساتھ دو جبکہ شریف خاندان پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدثابت ہوگیا کہ یہ چور ہیں۔ دریں اثنا تحر یک انصاف کے جلسے مر کزی قائدین چوہدری محمدسرور ‘عبد العلیم خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقوں سے کارکنوں کے بڑے قافلوں کی شر کت ‘سڑکوں پر تحر یک انصاف کے کارکنان وزیر اعظم عمران خان ‘گو نواز گو اور جیتے گی یاسمین راشد کے نعرے لگاتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مزنگ میں ہونیوالے جلسے میں سے بڑے کارکنوں کے قافلے کے مر کزی قائدین چوہدری محمدسرور ‘عبد العلیم خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقوں سے شر یک ہوئے جبکہ جلسے میں شر کت کیلئے شہر کے مختلف علاقوں سے آنیوالے قافلوں میں کارکنان سڑکوں پر بھنگڑے ڈالتے اور پارٹی قائدین کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔

تحر یک انصاف کے جلسے میں سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین اور وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی کی عدم شر کت جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شر یک نہ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مزنگ میں ہونیوالے جلسے میں دونوں مر کزی قائدین مصروفیات کی وجہ سے شر یک نہیں ہوسکے جبکہ اس جلسے میں شیخ رشید کو بھی شر کت کی دعوت دی گئی لیکن عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شر یک نہ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…