بدھ‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2025 

کے پی کے پولیس نے ظلم کی انتہا کر دی، تبلیغی جماعت کے امیر ہلاک

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تبلیغی جماعت کے امیر پر مبینہ پولیس تشدد کے بعد ہلاکت کیس میں ایس ایچ او، ایڈیشنل ایس ایچ او اور سپاہی کو معطل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے تبلیغی جماعت کے امیر عاشق خان پر مبینہ پولیس تشدد کے بعد ہلاکت کیس میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ، ایڈیشنل ایس ایچ او اور سپاہی کو معطل کر دیا ہے۔

تبلیغی جماعت کے امیر عاشق خان جن کا تعلق کانگڑہ سے تھا پولیس حراست کے دوران جاں بحق ہو گئے، اس مقدمہ میں ملوث تھانہ کوٹ نجیب اللہ کے ایس ایچ او خان افسر سمیت ایڈیشنل ایس ایچ او اور سپاہی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم شہزاد بخاری نے مرحوم کے گھر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کے بعد منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے امیر عاشق خان کے کیس میں میرٹ پر تفتیش کے بعد ملوث پائے گئے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس جرگہ میں علماء کرام، علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات، پولیس افسران، منتخب بلدیاتی نمائندگان اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس سے قبل سیاسی و سماجی شخصیت سابق ناظم ملک علی اصغر، الحاج عبدالمناف خان، نثار احمد، محمود خان ترین نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مظلوم خاندان کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ مسلسل کام، معاشرتی دباؤ اور نوے فیصد منفی رویہ دیکھ کر بعض اوقات پولیس سے بھی کوتاہی ہو جاتی ہے مگر اس پر ہم نہ صرف کڑی سزائیں دے رہے ہیں بلکہ پولیس فورس کی تربیت بھی کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان


’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…