ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قربانی کے جانوروں کے شو میں مجرا کرنے والی کون نکلی؟

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)قربانی کے جانوروں کے شو میںجانوروں کے سامنے مجرا کرنے والی اداکارہ میگھا نکلی، اسلامی شعار کی دھجیاں اڑانے پر بھی شرمندگی کا نام و نشان نہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں عجیب توجہیات پیش کرتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق قربانی کے جانوروں کے ساتھ کیٹ واک اور رقص کرنے والی اداکارا میگھا نکلی، اسلامی شعار کی دھجیاں اڑانے

پر بجائے شرمندگی کے عجیب توجیہات پیش کرتے ہوئے نجی ٹی وی پروگرام میں میگھا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف من گھڑت خبریں پھیلائی گئی ہیں، قربانی کے جانوروں کے ساتھ کیٹ واک کے دوران رقص نہیں کیا۔کیٹ واک کے دوران وہاں موجود مداحوں کو ہاتھ ہلا کر ان کی داد کا جواب دیتی رہی ہوں۔ واضح رہے کہ چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتاتھا کہ قربانی کے جانوروں کا شو منعقد کیا گیا ہے جس میں معروف سٹیج اداکارائیں اور رقاصائوں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے نہ صرف قربانی کے جانوروں کے ساتھ کیٹ واک کی بلکہ وہاں جانوروں کے سامنے موسیقی پر ڈانس بھی کیا جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا اور اسے خلاف اسلام فعل قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ اس شو میں اداکارہ میگھا بھی شامل تھیں جو قربانی کے جانور کے ساتھ کیٹ واک کرتے ہوئے رقص بھی کر رہی تھیں۔ ٹونٹی فور نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنی بیہودہ حرکت کو خلاف اسلام قرار دینے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے قربانی کے جانوروں کے سامنے رقص کرنے سے ہی انکار کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وہاں موجود اپنے مداحوں کی داد کا جواب ہاتھ ہلا کر دے رہی تھیں۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا اور ویڈیو میں وہ کیا کرتی رہیں۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…